وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہوں
پشاور(بولونیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے مجھے کوئی ہدایت نہیں دی، تاہم صوبائی معاملات پر تعلقات بہتر بنانے کے لیے میں ہر وقت تیار ہوں۔
سہیل آفریدی نے پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا ٹاسک بانی پی ٹی آئی کے بجائے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے سپرد کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایسی پالیسی بنانی چاہیے جو عوامی مفادات کے مطابق ہو۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ کوئی تقریب یا میٹنگ ہوئی تو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کروں گا۔


