میکسیکو میں 6.5 شدت کا زلزلہ، دو افراد ہلاک
میکسیکو سٹی(بولونیوز)میکسیکو میں شدت 6.5 ریکٹر کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
زلزلے کے باعث متعدد شاہراہوں پر زمین کھسکنے (لینڈ سلائیڈنگ) کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، جس نے ٹریفک اور نقل و حمل کو شدید متاثر کیا۔
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین باؤم نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر بریفنگ کے لیے پریس کانفرنس کا آغاز کیا تھا، لیکن حفاظتی وجوہات کی بنا پر اسے کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
زلزلے کے اثرات کے باعث مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔


