مودی حکومت پر وزیرِ دفاع کا الزام: پاکستان سے بچنے کے لیے دنیا بھر سے مدد طلب کی
اسلام آباد(بولونیوز)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان سے ممکنہ کشیدگی سے بچنے کے لیے دنیا بھر سے سیاسی اور سفارتی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ چین کی طرف سے جاری بیان نے بھارت کے اندر سیاسی سطح پر مودی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران چین نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا اعتراف کیا تھا، جو اس خطے کی صورتِ حال پر اثرانداز ہوا۔
وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ بھارت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے عالمی سطح پر حمایت تلاش کرنے میں لگا ہوا ہے، جبکہ پاکستان مضبوط اور مستحکم پالیسیوں کے تحت اپنی سرحدی اور سفارتی حکمت عملی کو آگے بڑھا رہا ہے۔


