مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4,700 روپے کی بڑی کمی
کراچی(بولونیوز)ایک دن کی تیزی کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ مندی دیکھی جا رہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
4700 روپے کی کمی کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 455,562 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4,030 روپے کم ہو کر 390,570 روپے ہو گئی ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 106 روپے کمی کے بعد 7,756 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر کی کمی کے بعد 4,332 ڈالر پر آ گیا ہے۔


