لٹن روڈ پولیس کی 24 گھنٹے کی کارروائی میں 4 ملزمان گرفتار

کراچی(بولونیوز)لٹن روڈ پولیس نے دوران چیکنگ اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 24 گھنٹوں کے دوران چار مختلف ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا دیا۔

پولیس حکام کے مطابق:

ملزم ہمایوں فاروق کو سرے عام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، اس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ملزم رمضان کے قبضے سے دوران چیکنگ کچی شراب کا گیلن برآمد ہوا۔

ملزم علی حسن کو چوبرجی چوک سے ون ویلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

ملزم ایان کو پتنگ بازی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، اس کے قبضے سے پتنگ اور دوڑ بھی برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ایس پی چوہدری اثر علی نے کہا کہ نو جوان نسل کی تباہی کا سبب بننے والے عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *