لائسنس معطلی کے بعد رجب بٹ کے وکیل نے قانونی جنگ کا آغاز کردیا

کراچی(بولونیوز)رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے پنجاب بار کونسل کی جانب سے لائسنس معطل کرنے کے بعد قانونی جنگ شروع کردی۔

معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر 29 دسمبر کو عدالت کے باہر اور بعد میں کراچی بار کے دفتر میں وکلا کی جانب سے تشدد کے واقعے کے بعد قانونی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کے وکیل کی لائسنس معطلی کے بعد پنجاب بار کونسل نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا، جبکہ سندھ بار کونسل میں رجب بٹ کے خلاف اور رجب بٹ کی جانب سے وکلا ریاض سولنگی اور فتح چانڈی کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ نے رضا کارانہ عدالت میں پیش ہو کر عبوری ضمانت حاصل کی، 29 دسمبر کو سٹی کورٹ پہنچنے پر وکلا کے منظم گروپ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

درخواست میں کہنا تھا کہ ریاض سولنگی اور فتح چانڈیو نے ساتھی وکلا کیساتھ رجب بٹ پر تشدد کیا، تشدد کے دوران رجب بٹ سے بیگ چھینا گیا جو بعد میں واپس کیا گیا، بیگ واپس ملا مگر اس میں موجود 3 لاکھ روپے کی رقم غائب تھی، رجب بٹ پر تشدد کےساتھ ساتھ ساتھی وکلا کو ہراساں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *