رجب بٹ بمقابلہ وکلاء، تشدد و ڈکیتی کے الزامات، مقدمہ درج

کراچی(بولونیوز)گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر علی اشفاق کی مدعیت میں وکلاء ایڈووکیٹ ریاض سولنگی اور ایڈووکیٹ عبدالفتح چانڈیو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 290/2025 کے تحت دفعہ 337-A1، 506، 382، 148 اور 147 میں درج کیا گیا ہے، جبکہ مزید 20 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق واقعے کے دوران تشدد کے ساتھ ساتھ سنگین نوعیت کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں، جن میں ایڈووکیٹ ریاض سولنگی پر تین لاکھ روپے کی مبینہ چوری کا الزام شامل ہے۔ مدعی کے مطابق واقعہ دوران پیشی پیش آیا، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز، عینی شاہدین اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
دوسری جانب قانونی حلقوں میں اس واقعے پر تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ بار اور عدالتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *