خیبرپختونخوا ،2025 میں دہشت گردی کے 1762 واقعات، 502 شہری و اہلکار ہلاک

پشاور(بولونیوز) خیبرپختونخوا میں سال 2025 کے دوران دہشت گردی کے 1762 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ تعداد ڈی آئی خان میں 173 اور جنوبی وزیرستان میں 111 رہی۔

پولیس اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ان دہشت گردانہ حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 502 افراد جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

صوبائی پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ میں بتایا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کا مرکز زیادہ تر سرحدی اور قبائلی علاقوں میں رہا، اور کارروائیوں کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اضافی سیکیورٹی اقدامات کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے واقعات میں کمی لانے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مزید موثر اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *