امریکی طیاروں کی وینزویلا کے ہیگوئیروتے ایئرپورٹ پر بمباری

کراکس(بولونیوز)امریکی طیاروں کی جانب سے وینزویلا کے ہیگوئیروتے ایئرپورٹ پر بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد دارالحکومت کراکس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

کراکس کی فضاؤں میں ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں، جبکہ دھماکوں کی آوازیں شہر میں واقع ایک عسکری بیس کے اطراف سے آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوجی بیس کے قریبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

تاحال حملے کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات سے متعلق سرکاری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ وینزویلا کی حکومت یا امریکی حکام کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

صورتحال کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *