امریکی حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور بدترین جارحیت ہے، وینزویلا

کاراکاس(بولونیوز) وینزویلا نے امریکہ کے حالیہ حملے کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور بدترین سامراجی جارحیت قرار دیا ہے۔

وینزویلا کی نائب صدر نے بتایا کہ حملے میں متعدد سرکاری حکام، فوجی اور عام شہری ہلاک ہوئے ہیں، تاہم صدر مملکت اور ان کی اہلیہ کے بارے میں حکومت کو کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اس مشکل وقت کا سامنا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *