امریکہ نے وینزویلا کےصدرواہلیہ کوگرفتار کر کے دوسرے ملک منتقل کر دیا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(بولونیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے وینزویلا کے خلاف ’بڑے پیمانے پر حملے‘ کیے ہیں اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے دوسرے ملک منتقل کر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر مزید کہا کہ یہ کارروائی وینزویلا میں جمہوریت کی بحالی کے لیے کی گئی ہے اور امریکہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مادورو کے خلاف عالمی سطح پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس دعوے کی بین الاقوامی سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے اور وینزویلا حکومت نے ابھی اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *