اتحاد ٹاؤن میں منی کوچ کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی(بولونیوز)اتحاد ٹاؤن میں تیز رفتار منی کوچ کی ٹکر سے 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جس سے علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت پانچ سالہ برہان کے نام سے کی گئی، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد منی کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے فرار ڈرائیور کی تلاش اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

حادثے کے بعد اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور شہریوں نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *