پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: نئے سال کے پہلے روز 9 سرکاری محکمے ختم

لاہور(بولونیوز)پنجاب حکومت نے سالِ نو کے پہلے ہی روز انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے 9 سرکاری محکمے ختم کرکے انہیں نئے تشکیل شدہ محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں ضم کردیا ہے۔ اس اقدام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضم شدہ تمام محکمے اب فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ماتحت کام کریں گے اور نیا محکمہ فوری طور پر فعال ہوگا۔

ایک سیکرٹری اور ایک ڈی جی

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام نئے ضم شدہ اداروں کے انتظامی امور ایک سیکرٹری اور ایک ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے تحت چلائے جائیں گے، جس سے انتظامی سادگی اور کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کی گئی ہے۔

کن کن اداروں کو ضم کیا گیا؟

جن 9 محکموں کو فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں ضم کیا گیا ہے ان میں شامل ہیں:

انفورسمنٹ پرائس اینڈ کنٹرول

فوڈ کین کمشنر

ایگریکلچر اکنامک مارکیٹنگ

انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ

کنزیومر پروٹیکشن کونسل

پنجاب سہولت بازار اتھارٹی

پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی

پنجاب فوڈ اتھارٹی

دیگر متعلقہ ذیلی ادارے

محکمے ختم کیوں کیے گئے؟

ذرائع کے مطابق یہ اقدام بچت پروگرام کے تحت کیا گیا ہے، جس کے ذریعے غیر ضروری انتظامی بوجھ کم کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ان محکموں میں موجود اضافی افسران کے تقرر و تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *