موٹرسائیکل چلانے والی خاتون ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق، ڈرائیور فرار

کراچی(بولونیوز)لانڈھی ہسپتال چورنگی کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں موٹرسائیکل چلانے والی خاتون ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

متوفی خاتون کی شناخت 26 سالہ بشریٰ کے نام سے کی گئی ہے، اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس متعلقہ معلومات ہیں تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *