مودی حکومت میں صحافیوں کی جان خطرے میں، دی وائر کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

نئی دہلی(بولونیوز) بھارت میں مودی حکومت کے دوران صحافیوں کی حفاظت شدید خطرے میں ہے، جہاں سال 2025 میں کم از کم 14 ہزار 800 صحافیوں کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ انکشاف بھارتی آن لائن میڈیا ادارے دی وائر کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صحافیوں کو دھمکیوں، تشدد، حراست اور دیگر ذرائع سے دبایا گیا، جبکہ 117 افراد کو صرف آزادی اظہار رائے کے الزام میں قید کیا گیا۔

دی وائر کے مطابق یہ صورتحال بھارتی میڈیا کے لیے ایک سنگین خطرے کی علامت ہے، جس سے آزادی صحافت اور اظہار رائے شدید متاثر ہو رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی صحافیوں کے خلاف اقدامات کو بڑھاوا دے رہی ہے، جس سے بھارت میں میڈیا کی آزادی اور عوام کی باخبر رہنے کی صلاحیت محدود ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *