دسمبر میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی، وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو مزید اضافے کی ہدایت

اسلام آباد(بولونیوز) دسمبر 2025 میں تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی ریکارڈ کی گئی، جس کے دوران 1,427.1 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔ یہ رقم ماہانہ ہدف 1,446 ارب روپے کا تقریباً 99 فیصد ہے۔

وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیکس کلیکشن میں مزید اضافے کی ہدایت دی ہے تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور وسائل میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی ٹیکس وصولی حکومت کے مالیاتی ہدف کے حصول اور اقتصادی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *