خوشخبری، ایک اور برطانوی ایئرلائن کو پاکستان کے لیے براہِ راست پروازوں کی اجازت
اسلام آباد(بولونیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے نارس اٹلانٹک ایئرلائن کو پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اجازت پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے کو مزید فروغ دینے اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہے۔
ایئر لائن اب طے شدہ روٹس اور قواعد کے مطابق پاکستان میں پروازیں آپریشنل کرے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفری اور تجارتی تعلقات میں بہتری کی توقع ہے۔


