اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ، بغیر قانونی پراسس گرفتاری کواغوا قراردیدیا
اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ بغیر قانونی پراسس کے پولیس کے ہاتھوں گرفتاری اغوا کے مترادف ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر پراسس کا غلط استعمال کیا جائے یا انصاف کے ساتھ کھلواڑ ہو تو طے شدہ اصول کے مطابق کارروائی کالعدم ہو جاتی ہے۔
عدالت نے متعلقہ کیس میں خاتون کے ساتھ لائی گئی ملکیتی گاڑیاں، نقدی اور جیولری واپس کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس فیصلے کے ذریعے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ قانونی عمل اور شہری حقوق کے تحفظ کے بغیر کسی بھی گرفتاری یا تفتیش کی کوشش نہ کی جائے۔


