48 انچ کی لائن پھٹنے سے کراچی میں پانی کی سپلائی معطل

کراچی(بولونیوز)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل کردی گئی ، حکام نے بتایا کہ 48 انچ کی پانی کی لائن کی مرمت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی لائن لیکج کے سبب نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر پانی جمع ہو گیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈالمیا سے نیشنل اسٹیڈیم روڈ تک پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی سست ہو گئی۔ اس کے علاوہ، بہادرآباد، طارق روڈ، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بھی پانی کی سپلائی معطل رہی۔

حکام کا کہنا ہے کہ 48 انچ کی پانی کی لائن کی مرمت جاری ہے اور توقع ہے کہ شام تک کام مکمل کر لیا جائے گا۔پانی کی لیکج کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، اور متعلقہ محکمے نے انتظامی اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *