چنیسر گوٹھ کےنجی مکان سےٹافیوں کی طرح ماوےفروخت ہونے لگے
کراچی(بولونیوز) چنیسر گوٹھ شہید عثمان غنی اسٹریٹ کے نجی مکان میں کینسر ماوے ٹافیوں کی طرح فروخت ہونے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی زرائع نے بتایا بدنام زمانہ کینسر ماوے کا مرکزی کردار فیضان عرف علی خاصخیلی تاحال آزاد اور گھر سے کھلے عام فروخت جاری دو روز قبل اسی گھر میں تھانیدار نے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں مضر صحت کینسر ماوے اور تیار شدہ گٹکا برآمد کیا تھا مگر چند ہی گھنٹوں میں ٹاؤن آفس کی مداخلت اور نفری کو ٹاؤن میں بلاکر اظہار براہمی کرکے مال واپس کروایا گیا اندرونی ذرائع نے بتایا فیضان عرف علی خاصخیلی اس سسٹم کو مکمل دیکھتا ہے اور پیچھے وسیم چھانگا نامی ایکسائز اہلکار کا ہاتھ بتایا گیا ہے شہید عثمان غنی اسٹریٹ کے نجی مکان میں کھلے عام زہر کی فروخت کی ویڈیو نمایا ہوگئی تھانیدار محمود آباد سیاسی پرچی کی تعیناتی کے آگے بے بس شہید عثمان غنی اسٹریٹ کینسر ماوے گٹکے سرغنہ کے لیئے مختص کردی گئی تصاویر میں ٹاؤن چیرمین کے ساتھ نمایا دیکھا جاسکتا ہے فیضان عرف علی خاصخیلی وردی کے محافظوں کے لیئے چیلنج بن گیا چنیسر گوٹھ منشیات کی منڈی کے ساتھ ساتھ کینسر ماوے کی منڈی کے طور پر نمودار ہوگئی ہندو پاڑے سے لیکر الوارث ہوٹل تک تمام جرائم کھلے عام ریاست کی مشینری کی سرپرستی میں جاری مقامی سیاسی قیادت کی سرپرستی آواز بھی سنائی دے رہی ہے ٹاؤن آفس کے اندر (سنی) نامی کردار باقاعدہ پولیس کی نفری کو ٹاؤن آفس بلاکر ٹاؤن چیرمین کے آگے پیش کرتا ہے اور پکڑا گیا نال یا کس جگہ کاروائی نہیں کرنے کا آرڈر دیا جاتا ہے نئے تعینات ہونے والے مرد قلندر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو اس سنجیدہ معاملے پر نوٹس لے اور کاروائی کا حکم نامہ صادر کرے


