پیٹرول و ڈیزل سستے ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے کم

لاہور(بولونیوز) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی خاطر خواہ کمی کر دی گئی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایت پر بین الاضلاعی بسوں کے کرایے کم کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرایوں میں 60 روپے سے 200 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ لاہور سے مختلف شہروں کے کرایے اس طرح کم کیے گئے ہیں:

لاہور سے اسلام آباد: 1910 روپے سے 1850 روپے

لاہور سے مری: 2370 روپے سے 2290 روپے

لاہور سے پشاور: 2610 روپے سے 2530 روپے

لاہور سے مانسہرہ: 2500 روپے سے 2420 روپے

لاہور سے ایبٹ آباد: 2310 روپے سے 2240 روپے

لاہور سے فیصل آباد: 1010 روپے سے 980 روپے

لاہور سے صادق آباد: 2510 روپے سے 2430 روپے

لاہور سے کراچی: 5800 روپے سے 5620 روپے

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے کہا کہ یہ کمی عوام کی سہولت اور روزمرہ کے سفر کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہے، اور شہری اب کم کرایے میں سفر کر سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *