پاکستان اور بھارت کا ایٹمی تنصیبات اور سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد(بولونیوز)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات اور سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین فہرستوں کا تبادلہ ایٹمی تنصیبات پر حملے کی ممانعت کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے۔

پاکستان کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کو پیش کی گئی جبکہ بھارت کی فہرست وہاں پاکستان ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ 31 دسمبر 1988 کو طے پایا تھا اور 27 جنوری 1991 سے نافذ العمل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت یکم جنوری 1992 سے ہر سال فہرستوں کا تبادلہ کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *