سہراب گوٹھ پولیس کی ایمانداری کی اعلیٰ مثال، ٹریفک حادثے کے بعد قیمتی سامان برآمد

کراچی(بولونیوز)سہراب گوٹھ میں مددگار ون فائیو پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک گاڑی سے ملنے والی انتہائی قیمتی اشیا اور دیگر سامان متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ٹریفک حادثہ ایک کار اور مزدا کے درمیان پیش آیا، جس میں کار کا ڈرائیور موقع پر جان بحق ہو گیا۔ حادثے کے موقع پر مددگار ون فائیو پولیس نے بروقت پہنچ کر مزدا ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

حادثے کی گاڑی سے 10 لاکھ 90 ہزار روپے نقد، زیورات، بینک چیکس، پرائز بانڈز، موبائل فونز، لائسنس یافتہ اسلحہ، گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا۔

ملوث سامان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کرتے ہوئے گرفتار ڈرائیور کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانہ منتقل کر دیا گیا۔

سہراب گوٹھ پولیس کی یہ کارروائی نہ صرف ایمانداری کی بہترین مثال ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی مضبوط کرنے والا اقدام قرار دی جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *