سوشل میڈیا پرتوہین رسالت کےمواد کی اشاعت کرنےوالی خاتون کوسزائے موت کا حکم

اسلام آباد(بولونیوز)خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مواد کی اشاعت کرنے والی خاتون کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔

اج، خصوصی عدالت کے جج افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ریکارڈ کی بنیاد پر ثابت ہونے پر خاتون کو اس جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔

ذرائع کے مطابق، مقدمے میں ثابت ہوا کہ ملزمہ نے خانہ کعبہ اور اسلام کے مقدس شعائر کی توہین کرنے والا مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جس پر عدالت نے سخت قانونی کارروائی کی۔

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ توہین رسالت کے معاملات میں قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور ایسے جرائم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *