سال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی بھی سستی ہوئی

کراچی(بولونیوز)نئے سال کے پہلے دن سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے کو آئی۔ فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 58 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 713 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 962 روپے پر بند ہوا تھا۔

دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی اور یہ 83 روپے گر کر 7 ہزار 635 روپے ہو گئی۔

اس کمی کا اثر صارفین اور سرمایہ کاروں پر فوری طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *