سال نو کی پہلی ہوائی فائرنگ کا مقدمہ تھانہ قائد آباد میں درج، ملزم گرفتار

کراچی(بولونیوز)کراچی کے ڈسٹرکٹ ملیر میں سال نو کی رات ہوائی فائرنگ کا پہلا مقدمہ تھانہ قائد آباد میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ قائد آباد نے مظفرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم سلمان ولد شوکت کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخاق پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے باعث کسی شہری، بالخصوص بچوں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، اسی لیے قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے دوران اس کے قبضے سے 30 بور پستول، ایمونیشن اور چلیدہ خول بھی برآمد کیے ہیں، جو فائرنگ میں استعمال ہوئے تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ نمبر 01/2026 بجرم 337-H(i)، 337-H(ii)، 324 اور مقدمہ نمبر 02/2026 بجرم 23-1(A) درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *