جاوید اختر اوڈھو سندھ کے نئے آئی جی پولیس مقرر، سینئر پولیس افسران کی پروقار تقریب

کراچی(بولونیوز) سندھ پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) جاوید اختر اوڈھو نے آج یکم جنوری 2026 کو باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ان کی تقرری کے موقع پر سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو سلامی پیش کی اور سینئر افسران نے ان کی خدمات کو سراہا۔

جاوید اختر اوڈھو نے پولیس جوائن کرنے کے بعد اپنی پہلی پوسٹنگ ڈویژنل پولیس افسر لاڑکانہ کے طور پر حاصل کی۔ اس کے بعد وہ ڈی پی او گھوٹکی، بدین، دادو اور جامشورو تعینات رہے۔ علاوہ ازیں وہ ایس پی اسپیشل برانچ، ٹھٹھہ، مٹیاری، حیدرآباد، ڈی آئی جی ویسٹ کراچی، اسپیشل برانچ سکھر، آر آر ایف، ڈی آئی جی لاڑکانہ، کراچی ایڈمن، میرپورخاص اور ڈی آئی جی فنانس کی خدمات بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

جاوید اوڈھو نے سال 2019 میں بلوچستان میں خدمات انجام دیں اور ایڈیشنل آئی جی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، اسپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن سندھ کے عہدوں پر بھی خدمات سر انجام دی ہیں۔ وہ سال 2022 میں کراچی پولیس چیف مقرر ہوئے اور ضمنی الیکشن کے بعد دوبارہ جولائی 2024 سے ایڈیشنل کراچی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

سینئر پولیس افسران نے تقریب میں جاوید اوڈھو کی تقرری کا خیرمقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں سندھ پولیس عوام کی خدمت اور قانون کے نفاذ میں مزید مؤثر کردار ادا کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *