کراچی کو جدید شہروں کی صف میں کھڑا کریں گے، ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز

کراچی(بولونیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے عوام کو ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز پر مبارکباد دی اور کہا کہ کراچی کے شہری بہتر سفری سہولیات کے حقدار ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئی بس سروس کراچی کے شہریوں کے سفر کو آسان بنائے گی اور شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ “کراچی اب صرف چل نہیں رہا، آگے بڑھ رہا ہے۔ آج بس چلی ہے، کل شہر بدلے گا۔ کراچی کے لیے بہتر سفر صرف وعدہ نہیں، بلکہ عملی حقیقت بن رہا ہے۔”

ڈبل ڈیکر بس سروس کے آغاز سے شہریوں کو آسان، سستی اور جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی اور شہر کے ٹریفک کے مسائل میں کمی کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *