کراچی پولیس کی 2025 میں شاندار کارکردگی، امن و امان اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات
کراچی(بولونیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی قیادت میں کراچی پولیس نے سال 2025 کے دوران امن و امان قائم رکھنے، اسٹریٹ کرائم، منظم جرائم اور بھتہ خوری کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔ اس دوران سینکڑوں مقدمات درج کیے گئے، اشتہاری و مفرور ملزمان سمیت سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا گیا اور خطرناک مجرموں کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا گیا۔ بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق:
ڈکیتی مزاحمت کے دوران ہلاکتوں میں 26٪ کمی، زخمی ہونے والے کیسز میں 24٪ کمی
موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 12٪ کمی، گاڑیاں چھیننے میں 19٪ اور گاڑیاں چوری ہونے کے واقعات میں 8٪ کمی
3764 راہزن گرفتار، 91 پولیس مقابلے میں ہلاک
5754 غیر قانونی اسلحہ برآمد (ایس ایم جی: 22، پستول/ماؤزر: 5592، رائفل: 106، شارٹ گن: 34، ہینڈ گرنیڈ: 34)
4945 افراد منشیات فروش کے خلاف گرفتار، ہیروئن، چرس، آئس، کرسٹل اور افیوم برآمد
خصوصی سیلز کی کارکردگی:
اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ: بھتہ خوروں کی گرفتاری، مقابلے میں 6 ہلاک، 16 زخمی
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل: 60 ملزمان گرفتار، 45 مغوی بازیاب، اغواء کاروں میں 2 ہلاک
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل: 318 کار لفٹرز اور 2465 موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار، 8 کار لفٹرز ہلاک
ٹریفک پولیس:
ٹریفک نظم و ضبط کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی، آن لائن خدمات اور موبائل ایپس کے ذریعے عوامی رہنمائی، جس سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کے اعتماد میں اضافہ
کراچی پولیس نے سال 2025 میں نیوی امن ایکسرسائز، صنعتی و تجارتی نمائشیں، اردو ادب کانفرنس، بین الاقوامی کرکٹ میچز، نیشنل گیمز، کلچر فیسٹیول، ضمنی انتخابات اور بڑے مذہبی اجتماعات میں سیکیورٹی فراہم کر کے پرامن ماحول یقینی بنایا۔
جدید پولیسنگ کے فروغ کے لیے ماڈل پولیس اسٹیشنز قائم کیے گئے اور شہری سہولت کے لیے ’مددگار 15‘ ایپ متعارف کرائی گئی۔
کراچی پولیس شہریوں کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور شہر میں پائیدار امن قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔


