نارتھ کراچی کے سیکٹر 5C-4 اور سیکٹر 11-A میں پیور بلاک کے کام کا آغاز

کراچی(بولونیوز)نارتھ کراچی کےعلاقوں سیکٹر 5C-4 اور سیکٹر 11-A میں پیور بلاک کی تنصیب کے ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پرچیئرمین نیوکراچی ٹاؤن محمد یوسف نےمتعلقہ علاقوں کا دورہ کیا اور پیور بلاک کے منصوبے کے آغاز سے قبل کی جانے والی تیاریوں اوردیگرتکنیکی امورکا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پریونین کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی-ٹاؤن کےمتعلقہ افسران وعملہ بھی ان کےہمراہ موجود تھا۔چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن محمد یوسف نےموقع پرگفتگوکرتے ہوئے ہا کہ نیو کراچی کے شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیور بلاک کی تنصیب سے گلیوں کی حالت بہتر ہوگی اور برسوں سے درپیش مسائل میں واضح بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی ضرورت کو مدنظر رکھ کر شروع کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور استعمال ہونے والا میٹریل سرکاری معیار کے مطابق ہو۔ چیئرمین نے کہا کہ کام کی رفتار برقرار رکھی جائے اور منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد سہولت میسر آ سکے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے کہا کہ ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز میں مرحلہ وار ترقیاتی کام جاری ہیں اور دستیاب وسائل کو شفاف انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے ہونے کے ناطے وہ خود فیلڈ میں جا کر کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکے۔دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پیور بلاک کی تنصیب سے علاقہ مکینوں کو دیرپا ریلیف حاصل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *