سندھ حکومت کی بڑی تعیناتی: جاوید اختر اوڈھو کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا

کراچی(بولونیوز)حکومتِ سندھ نے سینئر پولیس افسر اللہ بخش المعروف جاوید اختر اوڈھو کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) سندھ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعیناتی 31 دسمبر 2025 کو جاری کی گئی۔ جاوید اختر اوڈھو اس وقت ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، کراچی رینج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور یہ اضافی ذمہ داری تا حکم ثانی سنبھالیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *