اقرار الحسن کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، 15 جنوری کو نام ظاہر کیا جائے گا

لاہور(بولونیوز)معروف اینکر اور پروگرام میزبان اقرار الحسن نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق وہ اپنی تحریک کے نام کا اعلان 15 جنوری کو کریں گے۔

نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے اقرار الحسن نے پنجاب کی سیاسی اور ترقیاتی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبے میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے، جبکہ محسن نقوی نے نگران وزیراعلیٰ کے طور پر کئی انڈر پاسز تعمیر کروائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی خوش قسمتی رہی ہے کہ وہاں آنے والے حکمرانوں میں سے مریم نواز سمیت اکثر نے کام کیا ہے، سوائے عثمان بزدار کے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں دکانیں نہیں ہوتیں کہ ایک فرد کے انتقال کے بعد کسی اور کو منتقل کر دی جائیں، بلکہ یہ مضبوط ادارے ہوتے ہیں۔ اقرار الحسن کے مطابق وہ اپنی جماعت کی رکنیت سازی اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کا بھی جلد باضابطہ اعلان کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *