اسلام آباد،تہران،استنبول مال ٹرین سروس کا آغاز سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر ملتوی

اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان آج سے چلنے والی مال بردار ٹرین سروس سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین اسلام آباد سے روانہ ہو کر سبی کے راستے سپیزنڈ جنکشن پہنچتی، جہاں سے نوشکی اور دالبندین کے ذریعے ایران کے شہر میر جاوا میں داخل ہونا تھا۔ کوئٹہ ڈویژن کے حکام نے ٹرین کی آمد کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، لیکن سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے روانگی روکی گئی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے مال بردار ٹرین کی دوبارہ بحالی کے لیے اسی سال تعاون کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *