پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز)قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مانچسٹر کے بعد اسلام آباد سے لندن کے لیے بھی براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ لندن جانے والی یہ پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔

قومی ایئرلائن کے مطابق لندن کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز 29 مارچ کو روانہ ہوگی، جس کے بعد شیڈول کے مطابق باقاعدہ فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *