پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند

کراچی(بولونیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آج تاریخ ساز اختتام ہوا، جہاں 100 انڈیکس 576 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی بار 1 لاکھ 74 ہزار 472 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

دورانِ ٹریڈنگ 100 انڈیکس 908 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 74 ہزار 805 پوائنٹس تک پہنچا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کل 564 کمپنیوں میں سے 282 کمپنیوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 158 کمپنیوں میں کمی دیکھی گئی۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج 83 کروڑ مالیت کے شیئرز کے سودے لگے، جن کی مجموعی مالیت 44 ارب روپے رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *