وکلا کی جانب سے رجب بٹ پر تشدد اور پولیس پر ہنگامہ، واقعے کی ایف آئی آر درج

کراچی(بولونیوز)شہر میں وکلا کی جانب سے رجب بٹ پر تشدد کے معاملے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایس ایس پی سٹی آصف بلوچ کے مطابق وکلا نے ایس ایچ او سٹی کورٹ پر تشدد کیا اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی اور تھانے میں توڑ پھوڑ کی۔

واقعے کے بعد وکلا نے ایم اے جناح روڈ پر احتجاج بھی کیا۔ ایس ایس پی سٹی آصف بلوچ نے بتایا کہ رجب بٹ کی ایف آئی آر کے بعد وکلا ایک اور مقدمہ درج کرانا چاہتے تھے، تاہم قانون کے مطابق ایک ہی واقعے کی دو ایف آئی آر کی اجازت نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *