نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نیا نام “ایئر پاکستان” رکھ دیا گیا

اسلام آباد(بولونیوز)حکومتِ پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری کے دوران اہم فیصلہ کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کا نام تبدیل کر کے “ایئر پاکستان” رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نام کی تبدیلی کے ساتھ ایئر لائن کے لوگو، جہازوں کے رنگ اور مجموعی ڈیزائن میں بھی تبدیلی کی جائے گی تاکہ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک جدید اور نئی شناخت دی جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد ایئر لائن کے ماضی کے مالی بحران اور منفی تاثر کو ختم کر کے اسے ایک منافع بخش اور قابلِ اعتماد ادارہ بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری دستاویزات اور قانونی رجسٹریشن میں “ایئر پاکستان” کے نام سے اندراج کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور آئندہ دنوں میں تمام طیاروں پر نیا نام اور لوگو نمایاں طور پر نظر آئے گا۔

حکومتی حلقوں کے مطابق یہ برانڈنگ تبدیلی نجکاری کے عمل کو مؤثر بنانے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *