نئے سال پرپٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان، 10 روپے60 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز

اسلام آباد(بولونیوز) نئے سال کے موقع پر حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ ابتدائی ورکنگ پیپر کے مطابق مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی تجویز کی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں یکم جنوری سے 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

ورکنگ پیپر کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

حتمی قیمتوں کا اعلان حکومت کی منظوری کے بعد یکم جنوری کو کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *