لاہور میں دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

لاہور(بولونیوز) شدید دھند کے باعث لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی ٹرینوں کے شیڈول میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق قراقرم ایکسپریس 42-ڈاؤن جو کراچی کے لیے سہ پہر 3 بجے روانہ ہونی تھی، دھند کے باعث 1 گھنٹہ 30 منٹ تاخیر سے 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

اس کے علاوہ پاک بزنس ایکسپریس 34-ڈاؤن کراچی کے لیے اپنے مقررہ وقت 4 بجکر 30 منٹ پر ہی روانہ ہوگی۔

ریلوے شیڈول کے مطابق کراچی ایکسپریس 16-ڈاؤن بھی 30 منٹ تاخیر کا شکار ہے، اور اب یہ شام 6 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

حکام کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت کے مطابق چل رہی ہیں۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے پسنجر فیسیلی ٹیشن عملہ اسٹیشنوں پر ہمہ وقت موجود رہے گا۔

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ مزید رہنمائی اور تازہ ترین معلومات کے لیے ریلوے انکوائری نمبر 117 پر رابطہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *