سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کےپانچ مضامین میں یکساں سلیبس اور پیپر پیٹرن نافذ
کراچی(بولونیوز)محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر میں جماعت نہم اور دہم کے طلبہ کے لیے پانچ اہم مضامین میں یکساں نصاب اور پیپر پیٹرن نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف نصاب، تشخیص اور تحقیق (DCAR) نے اس فیصلے کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور تمام امتحانی بورڈز میں پانچ مضامین انگریزی، ریاضی، کیمسٹری، بیالوجی اور فزکس کے لیے ایک ہی سلیبس اور ایک جیسا پیپر پیٹرن نافذ ہو گا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق یکساں نصاب اور امتحانی طریقہ کار کا مقصد پورے صوبے میں تعلیمی معیار کو ہم آہنگ کرنا اور طلبہ میں برابری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔


