سرکاری ملازمین کے لیے سوشل میڈیا اور سیاسی سرگرمیوں پر نئی پابندیاں نافذ

لاہور(بولونیوز)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سرکاری ملازمین کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں شرکت اور سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے نئی اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم سیاسی جلسوں، جلوسوں یا اجتماعات میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری عہدے یا حیثیت کو سیاسی اثر و رسوخ کے لیے استعمال کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے مزید وضاحت کی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کی حمایت یا مخالفت میں کوئی بیان، پوسٹ یا مواد شیئر نہیں کر سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے سیاسی تشہیر کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد سرکاری اداروں کو سیاسی اثرات سے پاک رکھنا اور ملازمین کو قواعد و ضوابط کا پابند بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *