حکومت سندھ کے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبادلے

کراچی(بولونیوز)حکومت سندھ نے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت متعدد افسران کو نئی تعیناتیوں اور ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

اہم تبادلوں کے مطابق:

اللہ بچایو لاکھو کو دادو میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مقرر کیا گیا۔

فاروق احمد بلوچ کا تبادلہ کر کے ٹنڈو الہیار میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

نورالدین میمن کو شہید بینظیر آباد ریجن منتقل کیا گیا اور ساتھ ہی میرپورخاص ریجن کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

سید کامران الحسن کو ملیر، کراچی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔

ندیم عالم کو عمر کوٹ لوکل گورنمنٹ فیلڈ آفس میں تعینات کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ یہ نوٹیفکیشن سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *