آل پاکستان انجمن تاجران کا 16 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
کراچی(بولونیوز)آل پاکستان انجمن تاجران نے اعلان کیا ہے کہ 16 جنوری کو ملک کے ہر چوک اور مارکیٹ کو بند کر کے ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔
صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ موجودہ وقت میں ملک کی معیشت شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور حکومت نے آج ان کا راستہ روکا ہے، جس کا جواب تاجران پورے ملک کے ذریعے دیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پوائنٹ آف سیل (POS) ڈیوائسز لگانے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے کیونکہ چھوٹے دکانداروں پر اس کے ذریعے بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، جو قابل قبول نہیں۔
اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ ملک اس وقت کرپشن کی لپیٹ میں ہے اور تاجران حکومت کے اس فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے تاکہ چھوٹے تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔


