15 سالہ لڑکی کا اغوا کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ

اوکاڑہ(بولونیوز)چمڑہ منڈی روڈ سے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس واقعے کا لڑکی کے والد کی مدعیت میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق 3 ملزمان لڑکی کو گاڑی میں اغوا کر کے ساہیوال کی جانب لے کر گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں خرم، اسرار اور رحمان شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کو اغوا کرانے میں کلاس فیلو کرن ملوث ہے، مقدمے میں کرن، اس کے بھائی سمیت 4 نامزد اور ایک نامعلوم ملزم شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *