یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد، وکیل نےمدعی کیخلاف اورلائسنس معطلی کی درخواست جمع کروادی

کراچی(بولونیوز)یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت میں درخواست جمع کروا کر کہا ہے کہ رجب بٹ پر تشدد کے دوران مدعی مقدمہ ریاض سولنگی ایڈووکیٹ، فتح چانڈیو اور دیگر افراد ملوث تھے، جن کے خلاف کارروائی اور وکالت لائسنس معطل کیا جائے۔

وکیل کے مطابق رجب بٹ کو مارپیٹ کے دوران تین لاکھ روپے بھی غائب کر دیے گئے، جس پر قانونی کارروائی ضروری ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ متاثرہ یوٹیوبر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے عدالتی نظام کی حرمت متاثر ہوئی ہے اور ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔

عدالت نے درخواست کی سماعت کے لیے مقدمہ آئندہ تاریخ مقرر کیا ہے جبکہ پولیس اور متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *