ڈی پی او عرفان علی سموں کا بڑا ایکشن،7 کرپٹ ٹریفک پولیس اہلکار نوکری سے برخاست

رحیم یار خان(بولونیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان علی سموں نے محکمہ پولیس میں بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 7 کرپٹ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کر دیا، جبکہ دیگر سات اہلکاروں اور افسران کو مختلف محکمانہ سزائیں دے دی گئیں۔ ایک اہلکار کا شوکاز نوٹس داخل دفتر کرتے ہوئے اسے بری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عرفان علی سموں کی سربراہی میں گزشتہ روز اردل روم کا انعقاد کیا گیا، جہاں کرپشن کے الزامات میں معطل ٹریفک اہلکاروں، دیگر پولیس افسران اور شوکاز نوٹس کے جواب جمع کرانے والے اہلکاروں کی سماعت کی گئی۔

انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پر ڈی پی او نے درج ذیل اہلکاروں کو سروس سے برطرف (ڈسمس فرام سروس) کر دیا:

ٹریفک وارڈن نعمان مجید

اے ایس آئیز شہاب الدین، محمد زاہد، علیم الدین

کانسٹیبلان ٹریفک پولیس ارشد، جمشید صدیق، محمد ارشد

اسی دوران ٹریفک وارڈن احمد عماد رضا کو دو سال سروس ضِبطگی کی سزا سنائی گئی، جبکہ اے ایس آئی ٹریفک پولیس فیاض احمد کو ایک سال سروس ضِبطگی کی سزا دی گئی۔

مزید برآں:

لیڈی سب انسپکٹر (ا) کی سالانہ ترقی ضبط کرنے کی سزا دی گئی۔

اے ایس آئی ضلع پولیس منیر احمد، اور کانسٹیبلان محمد منور، محمد طاہر اور محمد یونس کو دو سال کمیِ تنخواہ کی سزا سنائی گئی۔

کانسٹیبل اظہر سلطان کا جواب تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس کا شوکاز نوٹس داخل دفتر کر دیا گیا۔

اردل روم کے دوران ڈی پی او عرفان علی سموں نے دیگر شوکاز نوٹسز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ احکامات جاری کیے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کی عرض و معروض سنی اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے فوری ہدایات بھی دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *