ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون کی موت، ورثا کا احتجاج

سرگودھا(بولونیوز) مریم نواز اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث ایک خاتون کی موت ہو گئی، جس نے چند روز قبل بچی کو جنم دیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ورثا نے لاش کو کوٹ مومن روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور واقعے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق قائم مقام ایم ایس اور سی او ہیلتھ کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ خاتون کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *