نوازشریف مریم نواز کے ہمراہ دبئی روانہ،نواسے جنید صفدرکی شادی میں شرکت
لاہور(بولونیوز)نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئے۔
نواز شریف اور مریم نواز جاتی امرا سے دبئی روانہ ہوئے جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے، ان کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواسے کی شادی پر دبئی کے مہمانوں کو دعوت نامے دیں گے۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
جنید صفدر کی شادی 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو طے پائی ہے، دولہا اور دلہن کی مہندی اور ولیمہ جاتی امرا میں ہوگا۔
یاد رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی جو اکتوبر 2023 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
سابق جوڑے کا نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینزبرو ہوٹل میں ہوا تھا جبکہ دیگر تقریبات پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں۔


