نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد جھلس کر ہلاک

مناڈو(بولونیوز)انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 16 افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں آگ لگنے کا واقعہ مناڈو شہر میں پیش آیا، فائر اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اتوار کی رات ساڑھے 8 بجے کے بعد وردھا دامائی ریٹائرمنٹ ہوم میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

فائر اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کو 16 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 12 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، ان میں سے 3 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *