رائل بحرین نیول فورس کے وفد نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹرکا دورہ کیا

اسلام آباد(بولونیوز)کموڈور ابراہیم عبداللہ الحرام کی قیادت میں رائل بحرین نیول فورس کے وفد نے دو طرفہ بحری مصروفیات کے سلسلے میں JMICC کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وفد نے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول مشترکہ کوششوں کے ذریعے میری ٹائم سیفٹی اور سیکیورٹی کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد کو پاک بحریہ کے کوسٹل سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس فورس کے سیٹ اپ کے ساتھ JMICC کے کردار اور کاموں کے بارے میں باضابطہ طور پر بریفنگ دی گئی۔

یہ دورہ دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے اور علاقائی بحری امن اور استحکام میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

#پاک بحریہ
#پاکستان نیوی
#RoyalBahrainNavalForce

ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ – بحریہ
پاکستان نیوی
پاکستان نیوی کامکار کمانڈ
پاکستان نیوی لاجسٹک کمانڈ
پاکستان نیوی فلیٹ کمانڈ
پاکستان نیوی وار کالج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *